بشریٰ بی بی نے عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ

اسحاق ڈار طالبان کو بسانے والوں پر برہم

جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔

Back to top button