سوشل میڈیا مقبولیت میں عمران خان کن شخصیات سے بہت پیچھے ہیں؟

سینئر صحافی اور کالم نگار وسعت الله خان نے کہا ہے کہ محض سوشل میڈیا پر فالوئرز یا سبسکرائبرز کی تعداد کو مقبولیت یا اثر کا پیمانہ بنانا ، لائکس ، سبسکرپشن اور فالوئنگ کے لیے جان پر کھیلنے سمیت کچھ بھی کر گزرنا یا اپنے فینز کی تعداد سامنے رکھ کے کوئی حکمتِ عملی ترتیب دینا اور پھر اس حکمتِ عملی پر ٹرول بریگیڈز کی سفارشات کی روشنی میں تکیہ کرنا کیا کوئی عقل کی بات ہے؟ آپ کے فالوئرز کی تعداد ماڈل اور ایکٹر ٹک ٹاکر جنت مرزا کے 23 ملین فینز سے کم ہے یا زیادہ؟ بھلے آپ عمران خان ہی کیوں نہ ہوں۔ گویا فالوئرز کم ازکم جنت مرزا کے برابر ہوں، ورنہ نہ ہوں۔
اپنے ایک کالم میں وسعت الله خان کہتے ہیں کہ معیار اگر یہی بن چکا ہے کہ آپ کے اثر و رسوخ اور مقبولیت کو ٹک ٹاک، فیس بک یا ٹوئٹر فالوئرز کے گز سے ہی ناپا جائے گا تو پھر کیوں نہ بات سوشل میڈیا پرسنیلٹی کھابے لیم سے شروع کی جائے جس کے ٹک ٹاک پر 158 ملین فالوئرز ہیں۔ رقاص چارلی ڈمیلو کے ڈیڑھ سو ملین، اور گلوکار بیلا پوارچ کے ترانوے ملین فالوئرز ہیں۔ فیصلہ اگر فیس بک فالوئنگ سے ہونا ہے تو پھر آپ کو کم ازکم 161 ملین فالورز کے مالک فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو، ایک سو اکیس ملین فالوئرز والی گلوکارہ شکیرہ، ایک سو چودہ ملین فالوئرز میں مقبول اداکار ول سمتھ، ایک سو تیرہ ملین فالوئرز پر شاداں فٹ بالر میسی اور اداکار وین ڈیزل کے ایک سو چھ ملین فالوئرز کو کراس کرنا پڑے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر انسٹا گرام پر فٹ بالر رونالڈو کی طرح آپ کے 510 ملین، گلوکارہ آریانا گرانڈ کے تین سو تینتالیس ملین، گلوکارہ سیلینا گومیز کے تین سو باسٹھ ملین، دی راک نامی پہلوان کے تین سو اکیاون ملین، ماڈل اور انفلوئنسر کم کارڈیشیئن کی طرح تین سو پینتیس ملین فالوئرز نہیں تو پھر آپ پتلی گلی سے نکلنے کا سوچیے۔ وسعت الله خان بتاتے ہیں کہ ٹوئٹر پر ایلون مسک کی طرح 130 ملین، کم کارڈیشیئن کی طرح پچھتر ملین، ڈیجیٹل مارکیٹئر گیری وینرچک کی طرح تین ملین اور ملالہ یوسفزئی کی طرح دو ملین فالوئرز نہیں تو پھر آپ نے زندگی میں اب تک آخر کیا کیا؟
اور یو ٹیوبر ہو تو جمی ڈونلڈ سن عرف مسٹر بیسٹ جیسا کہ جس کے 136 ملین سبسکرائبر ہیں یا پھر فیلکس کیلبرگ عرف پئو ڈائی پائی کی طرح ایک سو گیارہ ملین سبسکرائبر، ہوں تب تو کوئی بات ہے، ورنہ کیا بات ہے؟مطلب یہ کہ اس دنیا کے ہر اونٹ کے اوپر ایک پہاڑ اور ہر پہاڑ کے اوپر ایک آسمان موجود ہے. ۔ یاد ہے جنرل پرویز مشرف کے فیس بک فالوئرز کی تعداد چار لاکھ تھی۔ جب وہ معزولی کے بعد پہلی بار اس فالوئنگ پر بھروسہ کر کے بیرونِ ملک سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کیے تو چار لاکھ میں سے ساڑھے چودہ لوگ ہار لیے کھڑے تھے۔ وسعت الله خان کہتے ہیں کہ آپ کو کوفہ یاد ہے؟ کتنے ہزار فالوئرز جان دینے پر آمادہ تھے۔ جب عبید اللہ ابنِ زیاد کا فرمانِ جبر جاری ہوا تو کتنے فالوئرز کھڑے رہے؟ یہ وہی ہزاروں تھے نا جنھوں نے امام کو اپنی وفاداری پر مبنی سینکڑوں خط بھیجے تھے۔ آج کے کوفے کا نام سوشل میڈیا ہے. وہ جو کہتے ہیں کہ اشیا کا اپنا جادو ہے، جس پر یہ جادو چل گیا وہ کہیں کا نہ رہا۔ سوشل میڈیا کیا ہے؟ ورچوئل ریئلٹی ہے نہ؟ ورچوئل ریئلٹی اس کے سوا کیا ہے کہ

سول جج کے گھر تشدد کا شکار ملازمہ کی حالت تشویشناک

آئینے میں پھول کھلا ہے ہاتھ لگانا مشکل ہے

Back to top button