عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات ہیں

لانگ مارچ کی قیادت کے دران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا میڈیکل کرنے والی جناح ہسپتال ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے۔

جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹرسجادگورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کامیڈیکولیگل کیا، فارنزک ڈاکٹرفرحت سلطانہ بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھیں۔

عمران پر حملہ مذہبی ریڈ لائن کراس کرنے پر ہوا

جناح ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جب عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے، ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پرگولی چھوکرگزری، دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا۔

انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے ہیں۔

Back to top button