عمران خان نے کبھی اصولوں پر سودے باز ی نہیں کی

سابق سپیکر اسد قیصرکاکہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ 29سال گزارے ہیں انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ سپریم کورٹ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے، ایک امریکی ڈپلومیٹ نے حکومت پاکستان کو ڈکٹیٹ کیا،سائفر کو بنیاد بنا کر عمران خان پر مقدمات بنائے گئے، پہلے سائفر کو جھوٹا کہا گیا پھر اس پر عمران خان کو سزائیں دی گئیں ،،ڈرانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں
خوف کا وقت گزر چکا۔
