مرشد بشریٰ بی بی اور مرید زلفی کا کیا چکر چل رہا تھا؟

عمران خان کو اپنی زلفوں کا اسیر بنانے کے بعد پہلے شوہر سے طلاق لینے والی بشری بی بی اور کپتان کی دوستی کا دم بھرنے والے زلفی بخاری کی ہوشربا آڈیو گفتگو نے دونوں کا بھرم کھول کر رکھ دیا ہے۔ عمران خان کو صدمے میں مبتلا کر دینے والی اس آڈیو لیک میں سابق خاتون اول زلفی بخاری سے گلہ کر رہی ہیں کہ انہوں نے ان سے فاصلے پیدا کر لیے ہیں۔ اس گلے کے جواب میں زلفی کہتے ہیں کہ مرشد میں نے نہیں، بلکہ آپ نے خود کو مجھ سے دور کر لیا ہے۔

تازہ آڈیو لیک میں ‘مرشد’ یعنی سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے ‘خاص’ مُرید زلفی بخاری سے کچھ نہایت ذاتی نوعیت کے گلے شکوے کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ٹیلی فون پر رومینٹک گفتگو کرتے ہوئے بشری زلفی سے پوچھتی سنائی دیتی ہیں کہ کہیں آپ نے عشق تو نہیں کر لیا۔ جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے یہ کام چھوڑ دیا یے۔ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، اب میری زندگی میں کوئی لڑکی نہیں، پہلے میں ایک دو ہفتوں کے لیے تعلق بنا لیا کرتا تھا لیکن اب وہ کام بھی چھوڑ دیا یے۔ اس کے بعد زلفی بخاری یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ میں آج کل بہت تنہا محسوس کر رہا ہوں۔ جواب میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ آپ جو بھی کہتے رہیں، سچ تو یہ ہے کہ آپ اس حوالے سے بہت بدنام ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ کہتی ہیں کہ اللہ تعالی بےوفائی پسند نہیں کرتا۔ ایک موقع پر زلفی بخاری سابق خاتون اول کو یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پچھلے چار پانچ سالوں کہ اندر میں نے اپنی بیوی ایری سے زیادہ آپ سے بات کی ہو گی۔

اس فون کال کے حوالے سے ابھی تک بشری بی بی، عمران خان یا تحریک انصاف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن زلفی بخاری نے اس آڈیو لیک کو حکومتی واردات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد گھر اجاڑنا ہے اور انکی گفتگو کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے۔ لیک ہونے والی اس فون کال میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کے مابین جو گفتگو ہوئی ہے وہ حرف بہ حرف یہاں پیش کی جا رہی ہے۔ آئی سنیے:

زلفی بخاری: السلام و علیکم جی!

بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام، کیسے ہیں آپ؟

زلفی بخاری جواب میں کہتے ہیں: میں ٹھیک ہوں مرشد، آپ کیسی ہیں؟

بشریٰ بی بی کہتی ہیں: اللہ کا شکر، الحمداللہ! آپ ٹھیک تو ہیں؟ آج کل آپ کا کوئی افیئر تو نہیں چل رہا؟

اس۔پر زلفی بخاری کہتے ہیں: نہیں مرشد ابھی تو میرا کوئی افیئر نہیں چل رہا۔

جواب میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں: آپ جھوٹ تو نہیں بول رہے؟

زلفی بخاری کہتے ہیں: نہیں نہیں آپ خود چیک کر لیں، ایسی کوئی بات نہیں۔

لیکن بشریٰ بی بی کہتی ہیں: آپ کی شکل سے تو ایسا ہی لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پر یقین نہیں ہے۔ یہ چیزیں میں چیک تو نہیں کروا سکتی۔

اتنی گفتگو کے بعد لگتا ہے کہ کچھ فقروں کو کاٹا گیا یے جس کے بعد بشری بی بی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ:

یہ غلط فہمی ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں نا کہ مجھے زندگی میں کوئی ایسا نہیں ملا، کوئی بات چیت کرنے والا، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں: لیکن مرشد ہر بندہ ترستا تو ہے نا، خوش نصیب ہوتے ہیں آپ جیسے ساتھی۔۔۔۔

جواب میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں  نہیں نہیں۔ وہ سول میٹ (Soul-mate) ہوتی ہیں، جب ہم لڑتے ہیں نا تو تب ہم سر پیٹتے ہیں، لیخن اسکے بعد ایک دوسرے کو فٹا فٹ مناتے ہیں تا کہ اپنا بوجھ ہٹائیں۔ اچھی سول میٹ ہر ایک کی قسمت میں نہیں ہوتی، یہ میں آپ کو بتا دوں۔

اس کے بعد ایک مرتبہ پھر لگتا ہے کہ آڈیو کاٹ دی گئی ہے۔ زلفی بخاری کہتے ہیں: نہیں وہ نہیں ہے۔ لیکن مرشد میں آپ کو بتا دوں اگر اب بات چھڑ گئی ہے تو۔۔۔۔

اسکے بعد بشریٰ بی بی بولتی سنائی دیتی ہیں اور کہتی ہیں: میں نے بہت سارے لوگ دیکھے ہیں، بہت انٹیلی جنٹ میاں بیوی ہوتے ہیں، ہر چیز انکے مطابق چل رہی ہوتی ہے لیکن وہ پھر بھی بیزار ہوتے ہیں اس دنیا سے۔

اسکے بعد زلفی بخاری کہتے ہیں: اگر آپ منٹ گنیں تو پچھلے چار پانچ سالوں کے اندر میں نے ایری سے ذیادہ آپ سے بات کی ہو گی۔ میں نے ایری سے دس سالوں میں اتنی بات نہیں کی یے۔ خیال رہے کہ ایری زلفی بخاری کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں: تکلیف ہو رہی یے ناں؟

جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں: صحیح بات ہے۔ بالکل صحیح بات ہے لیکن اسی لیے میں نے اسے چھوڑ دیا تھا، لیکن ابھی میں آپ کو قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں، میری زندگی میں کوئی لڑکی نہیں، جو کچھ تھا پہلے تھا، وہ بھی ایک دو ہفتے یا تین کا تعلق ہوتا تھا، لیکن یہ سب فیک تعلق ہوتا تھا جسے اب میں نے ختم کردیا یے۔

اس کے جواب میں بشریٰ بی بی یہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ نہیں ایسا نہیں لگتا: آپ کی ایک نہیں سب چیزیں نکل گئی تھیں، پورے زمانے میں آپ مشہور ہو چکے تھے۔

جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ: میں بھی چاہتا ہوں کہ کوئی میرا ہو، میں دن میں دس دفعہ فون پر آپ سے بات کیا کرتا تھا، اب بھی چاہتا ہوں کہ کسی سے کچھ بولوں۔

جواب میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں: یہ جو آج کل کی لڑکیاں ہیں، یہ صرف دیکھنے کے لیے اور چند مہینے بات کرنے کے لیے ٹھیک ہیں، لیکن ان کے ساتھ آپ اپنی زندگی نہیں گزار سکتے۔

اس پر زلفی بخاری کہتے ہیں: یہ سو فیصد صحیح ہے، سو فیصد صحیح ہے۔

ہھر بشریٰ بی بی کہتی ہیں: یہ کوئی مذاق نہیں ہوتا، یہ کوئی عام چیز نہیں ہے، نیک بیوی ملنا بہت مشکل ہے۔

جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں: مرشد، آپ بھی کچھ کوشش تو کریں کہ ہم دونوں کے کنکشنز، تھوڑا سا بہتر ہوں۔

اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں: میں نے ایک بار کوشش کی تھی لیکن اب میں کیا کروں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میں خود ہی نہیں بولنا چاہتی۔ اس دنیا میں جن روحوں کا آپس میں کنکشن ہے انہوں نے ملنا ہی ملنا تھا۔

اسکے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ مرشد کبھی کبھی میں بہت اکیلا اور تنہا محسوس کرتا ہوں۔

اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں: لیکن آپ نے غور کیا ہے کہ پھر آپ مجھ سے اتنے دور کیوں ہیں؟

جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ: مرشد آپ نے مجھے خود دور کیا ہوا ہے۔

اس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ: ہمیشہ یاد رکھیں کہ ایک چیز اللہ کو پسند نہیں آتی، اور وہ یے بے وفائی، وہ پسند نہیں آتی اللہ کو۔۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی ایک مختصر آڈیو کال منظر عام پر آئی تھی جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے کو کہہ رہی تھیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اب ریکیز ہونے والی آڈیو پچھلی آڈیو کا ہی بقیہ حصہ یے جس سے اشارے مل رہے ہیں کہ سابق خاتون اول اور زلفی بخاری میں خاصی قربتیں پائی جاتی ہیں۔ اس سے پہلے  عمران خان کی بھی آڈیو لیکس آئی تھیں جن میں وہ عائلہ اور فریحہ کے ساتھ جنسی نوعیت کی گندی ترین گفتگو کر رہے ہیں۔

متحدہ نے الیکشن کمیشن کیخلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

Back to top button