کیا عمران نے شیر مروت کو اس کی مقبولیت کی وجہ سے ٹھوکا ہے؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بدتمیز عمرانڈو رہنما شیر افضل مروت کو بھی ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے کھڈے لائن لگا دیا ہے۔ ناقدین کے مطابق عمران خان  کا یہ خاصہ ہے کہ وہ خود پر احسان کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی سلوک کرتا ہے چاہے وہ جہانگیر ترین اور علیم خان ہو یا شیر افضل مروت۔ ناقدین کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیسے ہی کسی پارٹی رہنما کی عوامی مقبولیت دیکھتا ہے تو اس کے پر کاٹ کر اسے بالکل زیرو کر دیتا ہے اور یہی سلوک شیر افضل مروت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت کو شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری ہی لے بیٹھی ہے اور اسے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔شیر افضل مروت کے رویہ کو دیکھنے کے لیے 4رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں فردوس شمیم نقوی، رؤف حسن، داود خان کاکڑ، بریگیڈئیر ر مصدق عباسی شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شیر افضل مروت پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ترجمانی نہیں کریں گے۔ شیر افضل مروت کو پہلے ہی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا کہ پارٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کو اچھائی سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس لیے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق آپ کی پارٹی کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے۔آپ پر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر پارٹی یا بانی چیئرمین عمران خان کی نمائندگی کرنے پر پابندی ہے۔ آپ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے۔پارٹی نے مستقبل میں آپ کے طرز عمل کی نگرانی کے لیے ایک 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے اور اگر آپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہیں تو مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ پارٹی نے 11 مئی 2024 کو شیر افضل مروت کو دیے گئے شوکاز نوٹس پر ان کے جواب کا جائزہ لیا ہے اورجواب کو غیر تسلی بخش پایا ہے۔ شیر افضل نے مسائل میں سے کسی کو حل نہیں کیا ہے جو شوکاز نوٹس میں اٹھائے گئے تھے۔شیر افضل مروت کو کور کمیٹی نے ایک بار نہیں بلکہ کم از کم 4بار متنبہ کیا کہ پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہ کریں۔ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو بیانات جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا، لیکن پھر بھی اپنی مرضی سے اس ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مروت کو۔مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر ایک سے زیادہ مواقع پر عوامی طور پر پارٹی قیادت کے خلاف بول کر بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، اس طرح ایک نامزد ترجمان کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔آپ نے ایسے عہدے بیان کیے ہیں جو سچائی کی نمائندگی نہیں کرتے اور پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ آپ کی طرف سے کوئی پشیمانی کا اظہار نہیں کیا گیا۔ آپ نے بے بنیاد بیانات بھی دیے ہیں جس سے پارٹی پوزیشن اور پالیسی کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کو میڈیا نے بڑے پیمانے پر کور کیا کیونکہ یہ پی ٹی آئی مخالف اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے مطابق تھا۔آپ کو رہنمائی فراہم کی گئی اور بانی چیئرمین نے آپ کو مشورہ دیا تھا اور ہدایات دی تھیں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ نے نہ صرف ان کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ آپ کے بعض ریمارکس نے بانی چیئرمین کو شرمندہ کیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب کے ہاتھوں گرفتار

جہاں ایک طرف عمران خان کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے عمرانڈو رہنماؤں کی پارٹی سے چھٹی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہیں دوسری طرف سپریم۔کورٹ نے مخصوص نشستوں بارے پی ٹی آئی کو من چاہا ریلیف فراہم کر کے تحریک انصاف میں نئی جان پھونک دی ہے۔ تاہم دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کے لئے مزید مشکلات شروع ہوگئی ہیں مجھے لگتا ہے کہ فارورڈ بلاک بنیں گے ،اب مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں گی اور پی ٹی آئی بھی بطور پارٹی پارلیمنٹ میں آجائے گی ،بہت ہی تاریخی ٗ اہم اور قانونی فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج ہوں گے.سینئر سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا۔

Back to top button