عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش ان کی توہین ہے، پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نےعمران خان کےپولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔
شیخ وقاص اکرم نےکہاکہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمرایوب اور شبلی فراز کےخطوط کےباوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنےکی کوشش توہین آمیز ہے۔
امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی عمران خان کی رہائی کے لیے بیک چینل مذاکرات کے سلسلے میں دوبارہ پاکستان آمد
اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا،تحریک عدم اعتماد لائیں گےتوپکا کام کریں گے۔
انہوں نےمزید کہا کہ کوئی بیک ڈورملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے،ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے۔