عمران خان کی سیاسی قبر اپنےہی کھودیں گے،فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاہےکہ پہلےہی بتایا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخطرناک بیان کےبعدبالکل ویسا ہی ہوا۔
فیصل واوڈا کا ایکس پرجاری پیغام میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےباوجود کوئی 24 نومبر کوآتا ہے توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔توہین عدالت کےتحت اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑےگی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونےکےلیےبھی تیار کھڑی ہے۔
فیصل واڈانےکہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہیں بھولیں گا، مزید کہنا تھا کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سابق وفاقی وزیرفیصل واڈا نےکہا تھا کہ عمران خان رہا نہیں ہورہے، ان کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا۔پی ٹی آئی میں سمجھوتہ کرنےوالےلوگوں کامقصد یہ ہے کہ عمران خان دلدل میں پھنسے رہیں اور وہ خود اقتدار کےمزےلوٹتے رہیں، اسی وجہ سےان کی ضمانتیں بھی ہوچکی ہیں اور ان پر کوئی مقدمات بھی نہیں ہیں۔
فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ آج رہا ہ ورہے ہیں اورنہ24نومبرکوکچھ ہونےوالاہے،ان کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ21 نومبر کو جاری کردہ اپنےایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگےپاؤں چلنےکےعمران خان کے مذہبی اندازسےناخوش تھیں۔
بشریٰ بی بی نےدعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئےتوواپسی پر جنرل (ر)باجوہ کوفون کالزآنا شروع گئیں کہ یہ کسےلےآئےہو۔
پاکستان تحریک انصاف کےیوٹیوب چینل سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اُٹھا کر لائےہو، ہم اس ملک میں شریعت کانظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دارلے آئےہو۔