ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےآج رات12بجےکےبعد انٹرنٹ سروس بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کودیکھ کرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
دوسری جانب قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نےتحریک انصاف کےاسلام آباد میں کل ہونے والےاحتجاج پر دہشت گردی کےخطرےکاالرٹ جاری کردیا۔
نیکٹا کےجاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کےدوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کاخطرہ ہے،دہشتگرد تنظیم کے ممبران پاکستان کےبڑےشہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہےہیں،حملے کی غرض سےکئی حملہ آور پہلےسےہی پاک-افغان سرحدپار کرچکےہیں،حملہ آور19 اور20نومبرکی رات مختلف شہروں میں داخل ہوئے۔
نیکٹا نےصوبائی حکومتوں کو فوری سخت اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کی جانب سےجلسےجلوسوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔
خیبرپختونخوامحکمہ داخلہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خطرےکےپیش نظر محکمہ داخلہ نے ہائی الرٹ جاری کیاہے،اعلامیےمیں کہا گیا کہ دہشتگرد عوامی جلسےجلوسوں کو نشانہ بنانےکاارادہ رکھتےہیں،کسی بھی قسم کی سماجی یاسیاسی سرگرمی کےلیے عوام الناس کےاجتماع سےگریز کیا جائے،خود بھی گھروں میں رہیں اور اپنےپیاروں کو بھی گھروں میں محفوظ رکھیں۔

ادھر پی ٹی آئی کےپشاور میں ہونےوالےاہم اجلاس میں کل ہرصورت احتجاج اور ڈی چوک پردھرنا دینےکافیصلہ کیاگیاہے،پارٹی رہنماؤں نےتمام رکاوٹیں پارکرکے منزل پرپہنچنےکےعزم کا اظہار کیا، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ اس بار کامیابی کےبغیر واپسی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےاحتجاج کی کال پر حکومت نے بھی سخت اقدامات کیے ہیں، صوبہ پنجاب میں3 روز کےلیےدفعہ144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ 6 موٹرویز مرمتی کام کےباعث تاحکم ثانی بند ہیں،۔
شہر اقتدار کو24 مقامات سےبندکرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اسلام آباد میں فیض آباد، روات ٹی چوک سے اسلام آباد جانےوالےراستوں کو کنٹینرلگا کر بند کر دیا گیا ہے

Back to top button