بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب،احتجاج میں شریک نہ ہونےکااعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونےکااعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی یکم نومبر سےسیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیےپارٹی رہنماؤں کی پشاورمیٹنگز کی تھیں۔عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے24 نومبرکو احتجاج کی فائنل کال دےرکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے والےسےعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاورمیں متحرک رہیں۔

پی ٹی آئی کےکل کےاحتجاج کےپیش نظراسلام آباد کےراستےبند کردیےگئے ہیں اور فیض آباد اوراسلام آباد ایکسپریس وےسےمحدود تعدادمیں گاڑیوں کو آنے دیا جارہا ہے۔

داخلی راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹوں کےساتھ پولیس اورپیراملٹری فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہےاورراستوں کی بندش سےراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

پشاور اسلام آباد اورلاہوراسلام آباد موٹر وے سمیت6 موٹر ویزبھی بند ہیں اور ضلع جہلم کی اہم شاہراہوں اورپلوں پررکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔

اُدھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپولیس کوہدایت کی ہے کہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کوواپس نہیں جانےدینا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں دھرنےیا ریلی کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا ہےاوراسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کی روشنی میں ان کےساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس،  دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دےسکتے۔

Back to top button