عمران خان کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہوچکا، برطانوی پاسپورٹ پر ویزا اپلائی کردیا : علیمہ خان

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ کارڈ گم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر پاکستان کے ویزا کےلیے درخواست دی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایڈووکیٹ فیصل ملک کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلال چوہدری سے رابطہ کریں،جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عمران خان کے بچوں کی ویزا درخواست سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔ہمارے پاس ویزا درخواستوں کے ٹریکنگ نمبرز موجود ہیں، اس لیے طلال چوہدری سے سوال کیاجانا چاہیےکہ عمران خان کے بچوں کو ویزا کیوں نہیں دیا جارہا۔

ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے،لیکن کارڈ کھوچکا ہے، اسی لیے دونوں نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزا اپلائی کیا ہے۔ان کے بقول حکومت انہیں پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔

مودی نے جنرل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات سے بچنے کےلیے ٹرمپ کی دعوت مسترد کی : بلومبرگ

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ویزا کے حصول کےلیے ہم آج دوبارہ سفیر سے رابطہ کریں گے، اور اگر ویزا نہ ملا تو قاسم اور سلیمان مزید کوششیں کریں گے۔

Back to top button