پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح

کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت کام کرنا ہے۔ ہیلتھ کیئرکو فعال کرنے میں ضلعی حکومت کو کام کرنا ہوگا۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں۔
