پی ایس ایل کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم

پی ایس ایل کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔
ذرائع کے مطابق ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا، نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔
چارٹرڈ فرم اے وائی مینا پی ایس ایل کی فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی، چارٹرڈ فرم اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔
پی ایس ایل کی نئی بولی میں موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔
