انکم ٹیکس آرڈیننس نامنظور،تاجروں کی ملک گیراحتجاج کی دھمکی

انکم ٹیکس آرڈیننس کیخلاف ملک بھرکےتاجروں نے حکومت کو احتجاج کی دھمکی دیدی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ  نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جاری کئے گئے نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو واپس لے۔ کاروباری طبقہ اس وقت  انتہائی مشکلات کا شکار ہے، بڑے لوگ ٹیکس دینے سے انکاری ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی وصول کررہا ہے۔ جو ٹیکس ادا کررہا ہے اسی کو نچوڑنے اور اسی کی تذلیل کی پریکٹس جاری ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہوا کچھ نہیں، فیلڈ افسران کے اختیارات میں اضافہ سے کرپشن میں مزید اضافہ ہوگا۔ پہلے ہی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔جہاں بھی پوائنٹ آف سیل ڈیوائس لگی ہے منتھلی کرپشن کی وصولی جاری ہے۔ ٹیکس افسران کو مزید اختیارات دینے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ کاروباری طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کر رہاہے کسی کو اس کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے۔انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔

علاوہ ازیں  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو معیشت دشمن قرار دے دیا۔

Back to top button