پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 

 

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.

فائنانس ڈویژن کے اعلامیے کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

 

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، اضافے کے بعد نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

 

 

 

 

Back to top button