شدید گرمی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت، طویل دورانیہ کی بجلی کی بندش، ہوا میں نمی اور ناقص حفظان صحت کے باعث جلدی امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چمڑا ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ یحیٰی  نےبتایا کہ گرمیوں کے موسم میں اسپتال میں یومیہ مریضوں کی تعداد 20 فیصد اضافے کے بعد اب 6000 تک جا پہنچی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں فنگل، بیکٹیریل اور پیراسیٹک انفیکشن، اسکیبیز، ایگزیما، گرمی دانے اور خارش کے کیسز عام ہو جاتے ہیں۔ شہر کے کچھ علاقوں، بالخصوص کورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائنز سے جلدی امراض کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Back to top button