بھارت نے بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا، مگر سچائی سامنےآنے پر مودی سرکار اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہےہیں، مودی سرکار سن لو، آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔بھارت کے پاس فیس سیونگ کا کوئی راستہ نہیں بچا،بھارت کو شواہد پیش کرنے چاہیئں نہ کہ سنسرشپ کا راستہ اپنائے۔
رہنما پیپلزارٹی شیری رحمٰن نے کہا کہ تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا رہی ہیں۔