بھارت پاکستان کی جاسوسی میں ناکام،پاک فوج نے ایک اور کواڈکاپٹرمارگرایا

پاک فوج نے مودی کی ایک اور جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے، ایل او سی پر دوسرابھارتی کواڈ کاپٹر بھی مارگرایا۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاکستانی فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک ہی روز میں بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے۔
پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے ایک اور کواڈ کاپٹر گرایا جاچکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔