پاک بھارت کشیدگی : جنگ چھڑگئی تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے، امریکی رکن کانگریس

امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، دونوں پڑوسی ملک ایٹمی قوت ہیں، جنگ شروع ہوگئی تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔

امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف نےپاکستانی امریکن ریپبلکن کلب میں پاکستانی کمیونٹی کےرہنماؤں سے ملاقات کی، انہوں نے اپنی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ پاکستان اوربھارت کشیدگی کو کم کریں گے۔

کیتھ سیلف نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل کئی دہائیوں سےموجود ہیں،لیکن جنگ شروع ہوگئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہےگی۔

اس ملاقات میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنےوالے کانگریس مین جیک برگمین بھی موجود تھے، انہوں نےہم خیال آزاد ممالک کےساتھ مل کر پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنےکی ضرروت پر زور دیا۔

یاد رہےکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارت کی الزام تراشی نےخطے کےامن کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس سمیت کئی اہم ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے،تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے،وزیر دفاع

 

اس سےقبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان نےکہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

یونان کے سفیر انجیلوس سیکیریس نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کےصحافیوں کو یونان کی ایک ماہ طویل صدارت کے دوران سلامتی کونسل کےکام کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

انجیلوس سیکیریس نے کہا کہ ہم قریبی رابطے میں ہیں، لیکن پاک -بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس جلد یا کچھ وقت بعد ہو سکتا ہے،ہم دیکھیں گے، ہم تیاری کر رہے ہیں، یہ ہماری (یو این ایس سی)صدارت کا پہلا دن ہے۔

انہوں نےکہا کہ اب تک کسی فریق کی جانب سے اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست پیش نہیں کی گئی، لیکن اس طرح کی بحث کی اہمیت پرزوردیا گیا ہے۔

Back to top button