وفاقی وزراء اور وزرائےمملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

صدرمملکت نے وفاقی وزراء اور وزرائےمملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ۔

آرڈیننس  کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائےمملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کےبرابر ہو گی۔

صدرمملکت وفاقی وزراء اور  وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں ترمیم اور ٹیکس قوانین میں ترمیم سمیت 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔

صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلےکےبعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائےگی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی۔فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس اتھارٹی کے نوٹس کے اندر وصول کیا جائےگا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

 

بورڈ یا چیف کمشنران لینڈ ریونیو افسر یا متعلقہ اہلکار کو کسی بھی شخص یا گروہ کی جگہ تعینات کرسکتا ہے تاکہ وہ اس کی پیداوار کی نگرانی،مال کی سپلائی، سروس کی فراہمی یا ایسے مال کی نگرانی کر سکےجو فروخت نہ ہو۔

فیڈرل ایکسائزایکٹ ترمیم کے تحت جس مال پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ لیبل نہ لگا ہو اسےضبط کر لیا جائےگا، جعلی مال کی نگرانی کے لیےایف بی آر کسی بھی وفاقی یاصوبائی ملازم کو ان لینڈ ریونیو افیسر یہ اختیارات دے دیگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےقومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کیاہے۔

Back to top button