پاکستانی باکسرکی بھارتی باکسر کو شکست ، خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دینے کے بعد سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے ڈالا اور محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
ایک طرف بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کوبہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کیے جا رہےہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےباوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
لندن : بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم
تھائی لینڈ میں ہونےوالےمقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سےبلند ہو جائے گا۔
پاکستانی ہیروباکسرشہیر آفریدی نے فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرونانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔
اس کےساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتےہیں۔
ویڈیو میں سکھ باکسر کوکرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکےخوش ہوتےاوراسے چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔