بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارش اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کےمطابق مون سون بارشوں نے شمالی ریاستوں کو شدید متاثر کیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے سبب دریائے یمونا میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھورہی ہے۔

گزشتہ روز دریا میں پانی کی سطح 205 میٹر سے اوپر ہوگئی جو دریا کا خطرناک لیول ہے جب کہ ہریانہ میں بارشوں کی وجہ سے دریا میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے جس سے منگل کی صبح اس کی سطح 206 میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق دریا کا ہائی فلڈ لیول 207.49 میٹر ہے جب کہ دریا میں مزید پانی آنے کی توقع ہے جو خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصانات ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور دہلی میں ہوئے ہیں جہاں سیلابی ریلے گاڑیوں کو بہا لے گئے، پل ٹوٹ گئے اور سڑکوں میں گڑھے پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی شروع کردی ہے جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

نئی دہلی کی حکومت نے سیلابی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے 16 کنٹرول روم قائم کیے ہیں جو دریائے یمونا میں پانی کی سطح پر بھی نظر رکھے

پرویز الٰہی کی چودھری شجاعت سے تیسری ملاقات

ہوئے ہے۔

Back to top button