25 جون سے ابتک ملک میں ہونیوالی بارشوں سے 86 افراد جاں بحق

حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں حالیہ بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جس کی تعداد 52 تک ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 20 ،بلوچستان 6 ، سندھ 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہے جن میں 56 مرد 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں جب کہ اس دوران ملک بھر میں
جنرل ضیا کی مخالفت پر پروفیسر وارث میر کوزہر دیا گیا؟
97 گھروں اور 46 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
