بھارتی ائیر چیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

انڈین ایئر فورس کے سربراہ اے پی سنگھ نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے تین ماہ بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران بھارت نے پاکستان کے پانچ جنگی طیاروں سمیت مجموعی طور پر چھ طیارے مار گرائے تھے۔
بھارت کے ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کا کہنا تھاکہ چار روزہ جنگ کے دوران، جو بھارت کےلیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنی،بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیر فیلڈز کو نشانہ بناکر وہاں موجود طیاروں کو تباہ کیا۔
تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود یہ دعوےکسی ثبوت کے بغیر کیے جارہے ہیں،جس سے بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مزید سوالات اٹھ کھڑےہوئے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جھڑپ کے فوراً بعد رافیل سمیت بھارتی طیاروں کو مار گرانےکی تفصیلات شائع کردی تھیں،جن کی تصدیق بھارتی میڈیا رپورٹس نے بھی کی تھی۔
مزید برآں، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونی کیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو تک سنائی تھی۔
