بھارتی وزیر دفاع نے ایس سی او اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض ہو گئے۔

بیجنگ میں منعقدہ اجلاس کے دوران جب مشترکہ اعلامیے کا مسودہ پیش کیا گیا تو بھارتی وزیر دفاع نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر اعتراض اٹھایا کہ اعلامیے میں پہلگام حملے کا کوئی تذکرہ شامل نہیں کیا گیا۔

ایس سی او اجلاس : خواجہ آصف چین پہنچ گئے، بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات کا امکان

مزید برآں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی موجود تھا، جس پر نئی دہلی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پس منظر: پہلگام حملہ

یاد رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا اور مبینہ جوابی کارروائیاں کیں، جس پر پاکستان نے بھی بھرپور ردعمل دیا۔

Back to top button