بھارتی چوروں نے 20 لاکھ میں سے 5 کے زیوارت واپس بھجوا دیئے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں چوروں نے 20 لاکھ مالیت کے زیورات چرالیے لیکن حیران کن طور چند دنوں بعد 5 لاکھ مالیت کی زیورات کوریئر کے ذریعے واپس بھجوا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپریش کے شہر غازی آباد میں ایک خاندان دیوالی منانے اپنے آبائی گاؤں گیا ہوا تھا۔ 4 دن بعد واپسی ہوئی تو گھر میں چوری کی واردات ہوچکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چوری کے 4 دن بعد اہل خانہ کو کوریئر کے ذریعے ایک پارسل موصول ہوتا ہے جس میں چرائے گئے زیورات میں سے 5 لاکھ مالیت کے زیورات موجود تھے تاہم کوئی تحریری پیغام وغیرہ نہ تھا۔

70 سالہ عدالتی نظام میں یکدم تبدیلی آناممکن نہیں

دوسری جانب پولیس تاحال اپنی نوعیت کے اس عجیب و غریب واقعے کا معمہ حل نہیں کرپائی ہے۔

Back to top button