وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک-بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر تشکر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے کردار پر تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے پہنچے، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چاہے جنگ ہو یا امن، اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اُترے ہیں۔

کوہاٹ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ "پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔”

Back to top button