ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھا، امریکیوں نے سب کچھ برباد کردیا، ایرانی صدر

مسعود پزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی نئی کوشش پر زور، ٹرمپ کو عبوری معاہدے کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے نئی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا، لیکن امریکیوں نے سب کچھ برباد کردیا۔

ایرانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عبوری معاہدے کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، تاہم یہ امکان بھی موجود ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔

ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت سے متعلق سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کے وقت کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔

Back to top button