امریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو واپس جانے کا حکم
ایران پر ممکنہ حملوں کے بعد خطے میں امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ، اردن، قطر، امارات اور لبنان میں بھی سفارتی عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے

امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی اہلکار ایرانی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ان خدشات کے بعد سفارتی عملے کی واپسی کے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے عراق کا سفر نہ کرنے سے متعلق ہدایات میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔
