ریاض میں ڈرون مار گرایا گیا، سعودی فوجی اتحاد کا دعویٰ

طائف اور ینبع کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ، مکہ، جدہ اور طائف میں خطرے کے الرٹس واپس لے لیے گئے

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق دارالحکومت ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ طائف اور ینبع کی جانب حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی مار گرائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف میں ممکنہ خطرے سے متعلق جاری کیے گئے الرٹس کچھ دیر بعد واپس لے لیے گئے۔

دوسری جانب حوثیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملوں سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی حکام نے آج سے ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کو ملکی پروازوں، جبکہ ٹرمینل ٹو کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص کردیا ہے۔

Back to top button