مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

روم میں 11 افراد گرفتار، 96 زیرِ حراست؛ بارسلونا میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی، برسلز میں آنسو گیس اور مرچوں کا اسپرے استعمال کیا گیا

یورپ کے متعدد ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن کے دوران مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ 96 افراد زیرِ حراست ہیں۔ اٹلی کے دیگر کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا گیا۔

علاوہ ازیں، البانیہ میں بھی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Back to top button