برطانیہ کی حماس کو 40روزہ جنگ بندی کی پیشکش

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ حماس کو چالیس روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کاریاض میں ورلڈ اکنامک فورم پینل ڈسکشن میں کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلےحماس کو جنگ بندی کی تجویز میں اسرائیل میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ جب تک اسرائیلی قیدی رہا نہیں ہوتے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں امید ہےحماس اس تجویز کو قبول کرے گی۔ سات اکتوبر کے حملے کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ دوریاستی حل کےلیے راہ ہموار ہو سکے۔
