ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ایک ملاقات تو ہوگئی ہے، خان صاحب کی صحت اور کیسز سےمتعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے اور ان کی بہنوں کو فوری رہا کیاجائے۔
