مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دے دی، کہا کھلاڑیوں نے دل جیت لیے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تین ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور فخر زمان کی شاندار سنچری پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئنز کی طرح بہترین کھیل پیش کرکے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

مریم نواز نے سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر خصوصی خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ فخر زمان کی فائٹنگ سنچری اور نوجوان کھلاڑیوں سعد بیگ، عرفات منہاس اور حسن نواز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔

Back to top button