مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے، مکہ مکرمہ میں دیگرشہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق جن افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہونگی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی۔

Related Articles

Back to top button