میانمار میں فوج کی فضائی بمباری میں 53 افراد ہلاک

میانمار  میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کے شمال مغربی علاقے ساگانگ میں منگل کو فوج نے فضائی حملے کیے ، حملےمیں ایک ہال کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایک تقریب جاری تھی۔

فوجی فضائی حملے میں 53 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں 15 خواتین، بچوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی بمباری میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں میانمار کی فوجی حکومت کی مخالفت کی جاتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد  میانمار کی فوج کی جانب سے اپنے مخالفین پر فضائی بمباری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی مسلح افواج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوج سے پرتشدد کارروائیاں روکنےکا مطالبہ کیا ہے۔

 اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر  وولکر ترک نے میانمار میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

’نیئو لگدا‘ گانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، سلمان خان کا انکشاف

Back to top button