اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 11 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشت گردانہ کارروائی میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں پرحملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔شہید ہونے والوں میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان اور 74 سالہ بزرگ شامل ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے فلسطینیوں کے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینوں نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں 110 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں فلسطینوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی حکام نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نابلس سمیت  مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔

فی تولہ سونا500 کی کمی سے 1لاکھ 96 ہزار 100 روپے کا ہوگیا

Related Articles

Back to top button