امریکہ:چین کے سال نو کی پارٹی میں فائرنگ،10ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مونٹیری پارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے،مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد چین کے نئے قمری سال کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ چینی کیلنڈر کا آغاز 21 دسمبر کے بعد اُس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے،چین کے عوام اس دن کو جشنِ بہار کے نام سے پکارتی ہے اور دنیا بھر میں آباد چینی یہ دن مناتے ہیں۔ نت نئے پکوان، ملبوسات، موسیقی، رقص اور رشتے داروں سے ملاقاتیں، اس دن کا خاصہ ہیں۔

چین میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سے13 ہزاز اموات

Related Articles

Back to top button