سپین میں 2ٹرینوں میں تصادم، 68 افراد ہلاک

سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹرکے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثےکے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
حکام نے فوری طور پر زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں شہریوں سے خون عطیہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں میں تقریباً 550 مسافر سوار تھے۔
ٹرین چلانے والی کمپنی رینفےکا کہنا ہےکہ حادثےکی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ حادثہ رواں سال سپین میں پیش آنے والا دوسرا بڑا ریلوے حادثہ ہے۔ جنوری میں پیش آنے والے حادثے میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک ٹرین پٹری سے اترنےکے بعد صوبہ قرطبہ کے قریب سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔
سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹرین کے سنگین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سپین کے ریلوے سیفٹی ادارے کے مطابق 2016 میں ریلوے حادثات کی تعداد 45 تھی جو بڑھ کر 2024 میں 57 اور گزشتہ سال 69 ہوگئی۔
