بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھ میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ صوبے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

Back to top button