ریڈیوپاکستان حملہ کیس:سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمورجھگڑا، عرفان سلیم اور عامرخان کے وارنٹ جاری کردیئے۔
پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ تحریری حکم میں عدالت نےکہا کہ ریڈیو پاکستان کیسز میں 9 ملزمان تاحال مفرور ہیں، ملزمان کےخلاف سی آر پی سی سیکشن 204 کےتحت وارنٹ گرفتاری جاری کیےجاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا ثمرہارون بلور نےکہا ہےکہ سہیل آفریدی کے اگر ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں تو سب قانون کےمطابق ہوگا۔
ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےلوگ پر امن ہیں اور انہیں بھی وہی مواقع ملنے چاہئیں، ہمارا پلان ہےکہ وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکج اور کام گراؤنڈ پر نظر آئے، ہم یہ سب کام 100 دن میں کرنا چاہتے ہیں، جلد ہی تبدیلی نظر آئےگی، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔
