آئی سی سی ون ڈےرینکنگ، بابراعظم نویں نمبر پر چلے گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 بیٹرز میں شامل نہیں۔بابراعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بلے بازو میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی دوسری اور بھارت کے ورات کوہلی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنز لی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ  پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجہ بہتری کے بعد 6 ویں نمبرپر آگئے۔

بولرز میں کے حارث روف 9 درجہ تنزلی کے بعد 29 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔

Back to top button