خیبرپختونخوامیں کسی سیاسی جماعت کونہیں بیٹھایاجارہا،طارق فضل

اسلام آباد وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں کسی اور سیاسی جماعت کو نہیں بٹھایا جارہا، صوبےمیں اختیارات میں کسی سیاسی جماعت کی شراکت نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے انتشار اور بے امنی پھیلانے کی باتیں کی گئیں، مذاکرات میں اپوزیشن کاوفد بے اختیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی تھی مگر سہیل آفریدی نے مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیاں کیں، اپوزیشن نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں کیں۔

طارق فضل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر کی سربراہی میں مشاورتی کونسل تشکیل دی، کے پی میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں، وہاں کے 12 اضلاع میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے۔

Back to top button