عمران خان کی نظربندی بہن نورین نیازی کوہسپتال منتقل کردیاگیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
عمران خان کی بہنوں کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کوطبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما رانا مدثر عمر نے الزام عائد کیا کہ نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل میں سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ نورین نیازی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے شعبے میں پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔
رانا مدثر عمر نے کہا کہ 70 سالہ نورین نیازی غیرقانونی طور پر نظربند ہیں اور ان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے خاندان کے کسی رکن کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
