پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 29 اکتوبر کیلیے ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 75 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 29 اکتوبر کیلیے ہوگا۔
