بھارت میں شدید گرمی سے 100افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں دو ریاستوں میں چلنے والی ہیٹ ویو کے نتیجے میں اب تک  بھارت کی دو سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں اترپردیش اور بہار میں ان دنوں شدید ہیٹ ویو چل رہی ہے جہاں گرمی سے گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شدید گرمی کے پیش نظر حکام نے اترپردیش اور بہار کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد سمیت بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے اور دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ہیٹ ویو کے نتیجے میں ریاست اترپردیش میں اب تک 54 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع بلیا میں ہوئی ہیں جو لکھنو

رواں برس گاڑیاں کتنی مہنگی ہونے والی ہیں؟

سے تقریباً 200 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

Back to top button