ایران نے مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور نہ ہی سفارت کاری کے دروازے بند کیے ہیں۔ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے،لیکن امریکا ایران سے مکمل سرنڈر کا مطالبہ کررہا ہے،جسے کوئی ایرانی قبول نہیں کرے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے امن کے حصول کےلیے تیار ہے،تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں،اس لیے ملک کے دفاع کےلیے پوری قوت کے ساتھ تیار رہنا ضروری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ مذاکرات کے دوران ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایران پر دو حملے کیےگئے،جن سے ظاہر ہوتا ہےکہ واشنگٹن سفارت کاری کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔اس کے باوجود تہران امن کے حصول کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہے۔
ایرانی عوام امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، باقر قالیباف
اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ یورپ نے امریکا کے ساتھ چلنے کو ترجیح دی،حالانکہ عالمی برادری اس سے ایک آزاد اور مؤثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتی تھی۔جوہری معاملے پر یورپ نے اپنا تعمیری کردار ترک کرکے واشنگٹن کا ساتھ دیا۔
