ایرانی عوام امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکا سے رویہ بدلنے اور وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر سخت جواب دینے کا انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکا سے رویہ بدلنے اور وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر سخت جواب دینے کا انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا کی فوجی دھمکیوں اور دباؤ سے مرعوب نہیں ہوگی۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ان کے مطابق جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیوں کا سلسلہ بند نہیں کرتا، اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے توڑے گئے وعدے پورے کیے جانے تک اس کے دعوؤں پر بھروسا ممکن نہیں۔ باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب ایران نے ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق امریکی ڈرون کو ایرانی شہر بندر عباس کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

Back to top button