ایل پی جی سے بھرے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتیں کم ہونے کا امکان

عمان سے مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی پورٹ قاسم پہنچ گئی، ایران کے راستے رکی ہوئی سپلائی بھی بحال ہونے کی توقع

عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر ’پریانیس‘ نامی جہاز سے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن، جبکہ اینگرو ٹرمینل پر ’الیسا ون‘ نامی جہاز سے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کل سے ایران کے سرحدی راستے کے ذریعے ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی فراہمی میں بہتری آنے کے باعث کل سے اس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

Back to top button