ٹرمپ اور میلانیا نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹ ڈال دیا

امریکا کی 50 ریاستوں میں پیشگی ووٹنگ جاری، ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ووٹ ڈالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔ اس کے بعد وہ ریاست جارجیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر انتخاب ہوگا، جبکہ اس مقصد کے لیے ملک کی 50 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 35 نشستوں پر بھی انتخابی مقابلے ہوں گے، جبکہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Back to top button